جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہ اسلامی فوجی اتحاد سے ملاقات۔فوٹوآئی ایس پی آر
جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہ اسلامی فوجی اتحاد سے ملاقات۔فوٹوآئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے راحیل شریف کی ملاقات

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے سابق آرمی چیف راحیل شریف  نے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہآرمی چیف سےدہشتگردی کیخلاف اسلامی اتحاد کے سربراہ نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں علاقائی امن واستحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے علاقائی امن وسلامتی کیلیےاسلامی فوجی اتحاد کی کوششوں کوسراہا۔