سندھ بھر میں ڈاکٹروں کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہی

کراچی : سندھ بھر میں ڈاکٹروں کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہی،حکومت سندھ نے اب تک کوئی نوٹس نہیں لیا۔ پریشان حال مریض در در کی ٹھوکریں کھاتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں نے اپنے مطالبات کے حق میں تیسرے دن بھی او پی ڈی کابائیکاٹ جاری رکھا۔

حکومت سندھ نے اب تک کوئی نوٹس نہیں لیا۔ مریضوں کا کہنا ہے کہ اسپتال پر تالے لگے ہیں، کوئی ہماری مدد نہیں کرتا۔

دوسری جانب سندھ کے شہر دادو میں ڈاکٹرز کی ہڑتال کے دوران مریضہ دم توڑ گئی۔ ورثا کے احتجاج پر ڈاکٹر نے عملے کے ساتھ مل کر تشدد کیا۔