مہنگائی کی ستائی عوام کو بجلی کا جھٹکا لگانے کی تیاری

اسلام آباد:عوام پرایک اور بم گرانے کی  تیاری، بجلی ایک روپے 93 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تجویز دیدی گئی۔

اطلاعات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے نیپرا کو بجلی قیمتوں میں اضافے کی درخواست دیدی گئی ہے،

درخواست میں کہا گیا ہے کہ جنوری میں فرنس آئل سے 22 اور آر ایل این جی سے 14 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ فرنس آئل کے باعث عوام کو بجلی مہنگے داموں دی گئی۔جبکہ نیپرا 20 فروری کو درخواست پر سماعت کرے گا۔