راولپنڈی میں پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ سے اہلکار شہید4زخمی

راولپنڈی میں پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید اور1 شہری سمیت 5اہلکار زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی میں پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زعفران شہید جبکہ ایک شہری اور 4اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق صادق آباد چوک میں قائم پولیس چوکی پر نامعلوم شخص نے اندھا دھند فائرنگ کی اورفرار ہوگیا۔

مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجہ میں سب انسپکٹر محمد اکرم سمیت 4 پولیس اہلکار اور ایک راہ گیر زخمی ہو گیاجنہیں فوری طورپر بے نظیر بھٹو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سی پی او راولپنڈی عباس احسن نے کہا کہ افسوسناک واقعے کے بعد شہر کی ناکہ بندی کردی گئی ہے، ملزمان جلد گرفتار کر لیے جائیں گے۔