پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےہاتھوں لاہورقلندرز کو شکست

پی ایس ایل سیزن 4کے بارہویں میچ میںکوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو3وکٹوں سے شکست دے دی ۔لاہور قلندرز نے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 143سکور بنا یا۔

لاہور قلندرز کے 144 رنز کے ہدف کو گلیڈی ایٹرز نے کپتان سرفراز احمد کی شاندار نصف سینچری کی بدولت آخری اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا۔

اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی، فخرزمان اور سہیل اختر نے اننگز کا آغاز کیا تو فخرزمان صرف 3 رنز بناکر محمد نواز کا شکار بن گئے، سلمان بٹ اپنے دوسرے میچ میں بھی ناکام ثابت ہوئے اور صرف 5 رنزبناکر پویلین واپس لوٹے۔

سہیل اختر 39 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کرآؤٹ ہوئے جس میں 3 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا جب کہ پی ایس ایل میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے کورے اینڈرسن کی اننگز بھی 19 رنز تک محدود رہی اور گزشتہ میچ کے ہیرو ڈیوڈ ویزے اس بار 20 رنز پر ہمت ہار بیٹھے۔ اے بی ڈی ویلیئرز 45 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

21 رنز کے عوض تین وکٹیں لے کر گلیڈی ایٹرز کے غلام مدثر نمایاں بولر رہے۔ سہیل تنویر نے دو جبکہ محمد نواز اور انور علی نے ایک، ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔