کراچی میں شیشہ کیفے پر پولیس کا چھاپہ، 7 افراد گرفتار

کراچی کے معروف علاقے بہادر آباد پولیس نے شیشہ کیفے پر چھاپہ مارکر غیر قانونی طور پر شیشہ کیفے چلانے اور شیشہ پینے والے 7 افرادکو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر کے مطابق شیشہ کیفے پر متعدد بار چھاپے مار کر غیرقانونی کاروبارکو بند کروایا گیاتھا، کیفے کیخلاف پانچ مقدمات درج کیے جا چکے ہیں ۔

چھاپے کے دوران پولیس نے 20 شیشے اور فلیور بھی قبضے میں لیے گئےاورگرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔