بھارت ، زہریلی شراب پینے سے 98 افراد ہلاک

نئی دلی: بھارتی ریاست آسام میں زہریلی شراب پینے سے 98 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ 200 کے قریب متاثرہ افراد اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق زہریلی شراب میتھیل الکوحل سے تیار کی گئی تھی جبکہ زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کے واقعات آسام کے اضلاع جورہٹ اور گولاہٹ میں پیش آئے۔
شراب سے متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ شراب کی بو ڈیزل جیسی تھی اور دیکھنے میں دودھ جیسی لگ رہی تھی۔اے آئی جی آسام کا کہنا ہے کہ ایک درجن سے زائد افراد کو تحقیقات کے لیے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ دو ہفتے قبل بھی بھارتی ریاست اترکھنڈ اور اتر پردیش میں زہریلی شراپ پینے سے 100 افراد ہلاک ہوئے تھے۔