شہزادی ریما کوولی عہد محمد بن سلمان کے چھوٹے بھائی شہزادہ خالد بن سلمان کی جگہ سفیر مقرر کیا گیا ہے۔فائل فوٹو
شہزادی ریما کوولی عہد محمد بن سلمان کے چھوٹے بھائی شہزادہ خالد بن سلمان کی جگہ سفیر مقرر کیا گیا۔فائل فوٹو

سعودی عرب نے ایک شہزادی کو امریکہ میں سفیر تعینات کردیا

سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار کسی شہزادی کو سفیرتعینات کردیا گیا۔
شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان کو امریکا میں پہلے سے تعینات سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کے چھوٹے بھائی شہزادہ خالد بن سلمان کی جگہ سعودی سفیر مقرر کیا گیا ہے۔

شہزادہ خالد بن سلمان اب سعودی عرب کے ڈپٹی وزیر دفاع کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں گے۔ اس سلسلے میں باضابطہ طور پر شاہی فرمان جاری ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز جاری ہونے والے شاہی فرمان کے مطابق شہزادی ریما بنت بندر امریکا میں بطور سفیر خدمات انجام دیں گی ۔

شہزادی ریما کے والد شہزادہ بندر بن سلطان 1983 سے 2005 تک امریکا میں سعودی عرب کے سفیر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان پہلی خاتون ہیں جنہیں امریکا میں سعودی سفیر ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔اس وقت شہزادی ریما بنت بندر سعودیہ کی ماس پارٹیسپیشن فیڈریشن (mass participation federation)کی صدر اور ڈیولپمنٹ پلاننگ اسپورٹس اتھارٹی(development and planning sports authority) کی ڈپٹی کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔
وہ امریکی سیاست اور ماحول سے بھی خوب واقفیت رکھتی ہیں کیونکہ ان کے والد شہزادہ بندر بن سلطان بھی 1983 سے 2005 تک امریکا میں سعودی سفیر کی خدمات انجام دے چکے ہیں، اس دوران شہزادی ریما بھی اپنے والد کے ساتھ واشنگٹن میں مقیم تھیں۔