بنگلادیش:طیارہ ہائی جیک کرنےکی کوشش ناکام،ملزم ماراگیا

چٹاکانگ: بنگلایش سے دبئی جانے والے طیارے کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا، اطلاعات کے مطابق دوران پرواز طیارے میں سوارایک مسافر نے کاک پٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے ناکام بنادی گئی ۔

طیارے نے جیسے ہی شاہ امانت ایئر پورٹ چٹاگانگ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی اسی وقت پولیس کی بھاری نفری نے چاروں طرف سے اسے گھیر لیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بحفاظت تمام مسافروں کو باہر نکال لیا اور آپریشن کرکے ملزم کو ہلاک کردیا گیا ۔ مبینہ ہائی جیکر کی عمر 25 سال بتائی جارہی ہے جس کی اس کوشش کا مقصد تاحال واضح نہیں ہوسکا ہے۔

آپریشن میں حصہ لینے والے وائس ائیر مارشل مفید رحمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ طیارہ اتارنے کے 7 بج کر 45 منٹ پر مشکوک شخص کو حراست میں لیا گیا۔

اس شخص کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ وہ بنگلادیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد سے بات کرنا چاہتا تھا۔