لندن میں چاقو باز سرگرم ہوگئے، ایک ہی دن میں 4 وارداتیں

لندن میں اچانک راتوں رات چاقو باز سرگرم ہوگئے، ایک ہی روز میں چاقوزنی کی 4وارداتیں ہوئی ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق 20 برس کے نوجوان کو الفورڈ ٹرین اسٹیشن کےقریب چاقوسےحملے کا نشانہ بنایا گیا۔ ساؤتھ روز لپ ٹیوب اسٹیشن کے باہر اسکول طالب علم کو چاقومارکرقتل کردیاگیا۔

ایک 18برس کےنوجوان کو رامفرڈ میں چاقو مارا گیاجسے فوری طورپرقریبی اسپتال منتقل کیاگیاجہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

30برس کے شخص کو اینفلڈ میں چاقو مار کر زخمی کیا گیاجسے اسپتال میں داخل کروادیاگیا ہے۔