پی ایس ایل کے میچزمیں زیادہ سے زیادہ 90 رنزاسکورکیے۔فائل فوٹو
پی ایس ایل کے میچزمیں زیادہ سے زیادہ 90 رنزاسکورکیے۔فائل فوٹو

پی ایس ایل ۔اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلیے169رنز کا ہدف

دبئی میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ کے 18ویں میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ  کو جیت کیلیے 169رنز کا ہدف دیدیا۔

دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے کراچی کنگز کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی

کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 168 رنز بنائے، اوپنر بابر اعظم نے سب سے زیادہ 68 اور لیونگسٹن نے 56 رنز بنائے، منرو 4، انگرم 13، ڈنک 12، عماد وسیم 2، عامر یامین 3 اور محمد عامر 6 رنز بنا کر پویلین لوٹے، افتخار احمد صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رومان رئیس سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں، فہیم اشرف، شاداب خان اور عماد بٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ملتان سلطانز سے شکست کھانے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ پوائنٹس ٹیبل پر چھ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ کراچی کنگز چار پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سب سے نچلے درجے پر ہے۔