حکمران جماعت مذاہب کےدرمیان خلیج پیدا کر رہی ہے۔سابق وزیراعلی مقبوضہ کشمیر

مقبوضہ کشمیرکے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ بھارت میں اقلیتیں خود کومحفوظ نہیں سمجھ رہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق مقبوضہ کشمیرکےسابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے بی جےپی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں اقلیتیں خود کو محفوظ نہیں سمجھ رہیں۔

انہوں نے غضے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے جنگ ہمارے سروں پرموجود ہے اور حکمران جماعت انتخابی ماحول میں مختلف مذاہب کےدرمیان خلیج پیدا کر رہی ہے۔

سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے امن کو فروغ دیتے ہوئے کہا کہ ہم عوام کے درمیان امن اورمفاہمت چاہتے ہیں۔