کراچی میں گھر سے 2 خواتین کی لاشیں برآمد

کراچی کے میمن گوٹھ کے گھر  سے 2 خواتین کی گولیوں سے چھلنی لاشیں ملی ہیں۔

پولیس کے مطابق ملیر ندی کے قریب میمن گوٹھ  کے گھر سے ملنے والی لاشیں ماں اور بیٹی کی ہیں جن کےجسموں پر گولیوں کے نشانات ہیں۔

علاقہ پولیس کا کہنا ہے کہ عجب گل نامی شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی اور بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور فرار ہو گیا۔

پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے اور ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔