میاں منشا کی نیب کو گرفتاری سے روکنے کی درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو میاں منشا کو گرفتار کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد کردی ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں میاں منشا کی نیب کی جانب سے ممکنہ گرفتاری  کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی

عدالت نے درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے میاں منشا کو نیب کی تفتیش میں تعاون کی ہدایت کی ہے۔

عدالت میں نیب کے وکیل کا کہنا تھا کہ میاں کو گرفتاری کا خوف ہے تو وہ درخواست ضمانت دائر کریں۔