کراچی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، کوئی گرفتاری نہیں ہوئی

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن کیا ہے لیکن ان دونوں علاقوں سے کوئی گرفتاری نہیں ہو سکی ہے۔

منگھو پیر اور سہراب گوٹھ  کے مختلف ایریاز میں  پولیس نے سرچ آپریشن کیا، جس کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کر دیئے گئے۔

پولیس کی نفری کی بڑی تعداد نے گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد مشتبہ افراد کے شناختی کوائف چیک کئے، لیکن کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔