بلوچستان کے حالات تبدیل ہوگئے اب کوئی نوگو ایریا نہیں۔کمانڈر سدرن کمانڈ

کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ بلوچستان کے حالات تبدیل ہورہے ہیں اور اب صوبے میں کوئی نوگو ایریا نہیں۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دوران لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو گزشتہ 10 سال سے دہشت گردی کا سامنا رہا لیکن اب حالات تبدیل ہورہے ہیں، امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے

انہوں نے کہا کہ صوبے میں کوئی نوگو ایریا نہیں۔ بلوچستان میں امن قائم ہوچکا اب ترقی کے سفر کا آغاز کرنے جارہے ہیں ،اس طرح کی نشستیں ہمیں سرمایہ کاری کی جانب لے جاسکتی ہیں۔

کمانڈر سدرن کمانڈ کا کہنا تھا کہ سرحدوں کی حفاظت ناگزیر ہے جو معاشی ترقی اور امن کی بحالی میں معاون ثابت ہوگا، اب تک ہم سرحد پر 370 کلو میٹر باڑ لگا چکے ہیں، اگلے ماہ پر سرحد پر مزید باڑ لگانے کا کام ہوگا، ایران کے ساتھ بارڈر پر باڑ کی تعمیر کا آغاز کر رہے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ بلوچستان کے قدرتی وسائل سے اب تک فائدہ نہیں اٹھایا گیا، ماضی میں انفرااسٹرکچر پالیسی اور شفافیت کے فقدان کا سامنا رہا، معدنی شعبے میں بہت مواقع ہیں اس سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔