ملزمان 2 سال میں شہریوں سے کروڑوں روپے لوٹ چکے ہیں۔فائل فوٹو
ملزمان 2 سال میں شہریوں سے کروڑوں روپے لوٹ چکے ہیں۔فائل فوٹو

فیس بک کے ذریعے امیروں سے کروڑوں روپے ہتھیانے والا گروہ گرفتار

کلفٹن پولیس نے فیس بک کے ذریعے دوست بناکر کروڑوں روپے ہتھیانے والے گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق کراچی میں کلفٹن پولیس اور سی پی ایل سی نے مشترکہ کارروائی کرکے لوگوں کو فیس بک پر بیوقوف بنانے اور رقم و مہنگے فون ہتھیانے والے جعل ساز گروہ کو گرفتار کرلیا ہے تاہم گروہ کی مرکزی کردار نمرہ نامی لڑکی تاحال مفرور ہے۔

ایس پی کلفٹن سہائی عزیز کے مطابق گرفتار ملزمان میں تیمور، ولید اورعدیل  شامل ہیں، اور ان کے قبضے سے دھوکہ دہی سے حاصل کیے جانے والے موبائل فونز اورنقدی برآمد کرلی گئی ان کی ساتھی نمرہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی ہے، جس کی گرفتار کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ایس پی کلفٹن نے بتایا کہ ملزم تیمور اعلیٰ تعلیم یافتہ اور گروہ کا ماسٹر مائند ہے، اس نے اپنی ٹیم بنائی ہوئی ہے، جس میں نمرہ نامی لڑکی اورمزید 2 ساتھی شامل ہیں، چاروں ملزمان کے الگ الگ کام تھے۔

فیس بک پرامیر افراد کو پھانسنے والی حسینہ نمرہ  کی فائل فوٹو
فیس بک پرامیر افراد کو پھانسنے والی حسینہ نمرہ کی فائل فوٹو

گرفتار تیمور اورعدیل فیس بک اور او ای ایکس پر مخصوص کمیونٹی کے امیر افراد اور تاجروں کو تلاش کرتے تھے، اور ہدف پانے کے بعد نمرہ کو اس شخص کی آئی ڈی فراہم کی جاتی تھی جس پر نمرہ مخصوص افراد سے مختلف طریقوں سے پیسوں کی ٹرانزکشن کرواتی تھی۔

پولیس کے مطابق لڑکی کے ذریعے کاروباری افراد سے ایک سے ڈیڑھ لاکھ تک کا موبائل فون منگوایا جاتا۔گروپ کے باقی ساتھی ملزم موبائل مارکیٹ جاکر فون بیچ دیتے تھے ملزمان 2 سال میں شہریوں سے کروڑوں روپے لوٹ چکے ہیں۔

گرفتار تیمور اورعدیل فیس بک اور او ای ایکس پر مخصوص کمیونٹی کے امیر افراد اور تاجروں کو تلاش کرتے تھے، اور ہدف پانے کے بعد نمرہ کو اس شخص کی آئی ڈی فراہم کی جاتی تھی جس پر نمرہ مخصوص افراد سے مختلف طریقوں سے پیسوں کی ٹرانزکشن کرواتی تھی۔

سہائی عزیز نے بتایا کہ ملزمان کی جانب سے کاروباری افراد سے ایک سے ڈیڑھ لاکھ تک کا موبائل فون منگوایا جاتا تھا، اور پھر عدیل اور تیمور مارکیٹ میں جاکر موبائل فون فروخت کردیتے تھے۔

گرفتار ملزمان اوران کی مفرور ساتھی گزشتہ دو  سال میں شہریوں کے کروڑوں روپے لوٹ چکے ہیں،  ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے  تفتیش شروع کردی گئی ہے۔