بابر اعظم تینوں فارمیٹ کی ٹیموں کی کپتانی کریں گے۔فائل فوٹو
بابر اعظم تینوں فارمیٹ کی ٹیموں کی کپتانی کریں گے۔فائل فوٹو

انڈر19 ولڈ کپ۔پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو دبوچ لیا

پاکستان نے انڈر19 ولڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ کو7 وکٹوں سے ہرا کرفاتحانہ آغازکیا ہے ۔

اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم ان کی پوری ٹیم ہی صرف 75 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی جبکہ پاکستان کی بجلی جیسی تیزگیند بازی نے مخالف ٹیم کے بلے بازوں کے پرخچے اڑا کر رکھ دیے۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز عزیر شاہ نے 20 بنائے جبکہ میکنٹوش نے 17 اسکور بنائے تاہم ان کے علاوہ کوئی اور کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل ہونے میں کامیاب نہیں ہو پایا ۔

پاکستان کی جانب سے طاہر حسین نے 23 رنزکے عوض 3 ، عباس آفریدی نے 32 رنزکے عوض 2 اور محمد وسیم نے صرف 12رنزکے عوض 5 کھلاڑیوں کو پولین پہنچا کر پاکستان کی جیت میں اہم ترین کردار اد ا کیا ۔

پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کی جانب سے دیا گیا ہدف محض 11.4 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پرعبور کرلیا جس میں روحیل نذیر نے 27 اورعرفان خان نے 38 رنز بنائے۔