انتظامیہ نے تشدد میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد نہیں بتائی۔فائل فوٹو
انتظامیہ نے تشدد میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد نہیں بتائی۔فائل فوٹو

بھارتی ریاست جھارکھنڈمیں متنازع قانون کے حق میں پرتشددریلی

جھارکھنڈ کے لوہاردگا ضلع میں شہریت (ترمیمی) ایکٹ کی حمایت میں ہندو تنظیموں کی جانب سے نکالی گئی ریلی کے دوران شدت پسند ہندو تشدد پراترآئے۔

اطلاعات کے مطابق دو گروپوں میں تصادم کے دوران متعدد دکانوں اورگاڑیوں کو نذرآتش کردیا گیا جس کے بعد لوہرداگا قصبے میں کرفیو نافذ کردیا گیا، جبکہ اسکول اورکالج دو دن تک کیلیےبند کردیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  سی اے اے کی حامی ریلی اس وقت پرتشدد ہوگئی جب کسی اورگروپ نے اس پر پتھراؤ کیا اس کے بعد ریلی شریک افراد نے دکانوں اورگاڑیوں کو نذرآتش کردیا۔

پولیس  نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا۔ انتظامیہ کی جانب سے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ حکام نے تاحال تشدد میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد کی تصدیق نہیں کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پورے قصبہ لوہرداگا میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

حکام کے مطابق لوہاردگا میں کرفیو نافذ ہے اسکول اورکالج دو روزتک بند رہیں گے۔ اس کے بعد صورتحال کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔