ٹرافی کی رونمائی لیجنڈری اسکوائش پلیئرجہانگیرخان نے کی۔فائل فوٹو
ٹرافی کی رونمائی لیجنڈری اسکوائش پلیئرجہانگیرخان نے کی۔فائل فوٹو

پاکستان سپرلیگ 5 ٹرافی کی تقریب رونمائی

پی ایس ایل سیزن 5 کی ٹرافی کی نیشنل سٹیڈیم میں رونمائی کردی گئی،ٹرافی کی رونمائی لیجنڈری اسکوائش پلیئرجہانگیرخان نے کی ۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی ٹرافی کی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تقریب رونمائی ہوئی،تقریب میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور سی ای او وسیم خان کے علاوہ تمام فرنچائراونرزاورکپتانوں نے شرکت کی۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے پی ایس ایل ٹرافی رونمائی کے موقع پرکہا کہ پوری دنیا میں پی ایس ایل کا جنون ہے، ایونٹ کی کامیابی شائقین کی کامیابی ہے اوریہ سال پاکستان کرکٹ کے لیے خوش آئند ہے۔

پاکستان سپرلیگ 5 کا آغاز رنگارنگ افتتاحی تقریب سے کل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا جس میں راحت فتح علی،ابرارالحق، سجاد علی، صنم ماروی، آئمہ بیگ، ابو محمد، فرید ایازاورسوچ بینڈ اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

افتتاحی تقریب کے بعد دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاوراسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ایونٹ کا پہلا میچ کھیلا جائے گا۔

ٹرافی برطانیہ کی کمپنی اوٹ اول سلور سمٹس نے تیارکی ہے ،ٹرافی کے اوپرنصب چانداورسہ جہتی ستارہ پاکستان کی نمائندگی کررہا ہے،65 سینٹی میٹر لمبی ٹرافی کا وزن 8 کلو ہے۔