چاہتا ہوں اب کچھ الگ کردارادا کروں۔فائل فوٹو
چاہتا ہوں اب کچھ الگ کردارادا کروں۔فائل فوٹو

ڈیرن سیمی پشاورزلمی کے ہیڈ کوچ مقرر

ڈیرن سیمی کو پشاورزلمی کے ہیڈ کوچ مقررکرلیا گیااوروہاب ریاض آئندہ میچزکے لیے ٹیم کے کپتان ہوں گے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران پشاورزلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے بطور کپتان مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کے لیے ہمیشہ اچھا کھیلنے کی کوشش کی، کھلاڑیوں سے بھی کہا ہمیشہ ٹیم کے لیے اچھا کھیلیں،آخری دو سال کھیل کے دوران ان فٹ بھی ہوا، چاہتا ہوں اب کچھ الگ کردارادا کروں، اب ٹورنامنٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کوآگے آتا دیکھنا چاہتا ہوں۔

ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ  وہاب ریاض آئندہ میچزکے لیے ٹیم کے کپتان ہوں گے تاہم  میرے پاس خود کو منتخب کرنے کا بھی اختیار ہے، ٹیم مینجمنٹ اورکوچز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، مجھے پوچھا جاتا ہے آپ کا بہترین کوچ کون رہا میرا جواب ہوتا ہے محمد اکرم۔

دوسری جانب محمد اکرم  ڈائریکٹر کرکٹ اور باؤلنگ کوچ کے طورپرکام کریں گے۔ اس موقع پر محمد اکرم  نے کہا کہ سیمی نے ہیڈ کوچ کا چارج آج سے ہی سنبھال لیا ہے، ڈیرن سیمی کو نئی ذمے داری پر مبارکباد دیتے ہیں، ڈیرن سیمی ہیڈ کوچ کم پلیئرکے طورپرکام کریں گے، سیمی کے ساتھ پاکستانی محبت کرتے ہیں، سیمی کی بطورکپتان خدمات شاندار ہیں، ڈیرن سیمی کے ساتھ بہترین وقت گزر رہا ہے، اب انہیں ڈیرن زلمی کہنا چاہیے۔