پی سی بی نے کھلاڑیوں کو لیگ چھوڑنے کی اجازت دیدی۔فائل فوٹو
پی سی بی نے کھلاڑیوں کو لیگ چھوڑنے کی اجازت دیدی۔فائل فوٹو

10غیرملکی کھلاڑیوں کا واپس جانے کا فیصلہ

کرونا وائرس کے پیش نظرپی ایس ایل میں شامل بعض غیرملکی کھلاڑیوں نے واپس جانے کا فیصلہ کرلیا ۔

ذرائع پی سی بی کے مطابق کرونا وائرس کے پیش نظرپی ایس ایل میں شامل 10 غیرملکی کھلاڑیوں اور ایک کوچ نے واپس جانے کی خواہش ظاہرکی جس کے بعد پی سی بی نے بھی کھلاڑیوں کواپنے اپنے وطن واپس جانے کی اجازت دے دی ہے۔ فلائٹ آپریشن بند ہونے کے ڈرسے کھلاڑی واپسی کے خواہاں ہیں۔

واپس جانے والے کھلاڑیوں میں لیام لیونگسٹن، کارلوس بریتھویٹ، لیام ڈاوسن، الیکس ہیلز، ٹام بینٹن، لیوئس گریگری، جیسن رائے، ٹائمل ملز، جیمز ونس اورریلی روسو جبکہ جیمز فوسٹر(کوچ) شامل ہیں۔

ترجمان پی سی بی بورڈ کے مطابق کھلاڑیوں کوفیصلے کا حق حاصل ہے اورانہیں اپنی مرضی سے لیگ چھوڑنے کی اجازت دے دی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھرمیں مجموعی طورپرکرونا مریضوں کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔