مسافر پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے کراچی پہنچا تھا۔فائل فوٹو
مسافر پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے کراچی پہنچا تھا۔فائل فوٹو

سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کیلیے خوشخبری

سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کیلیے خوشخبری، سعودی سول ایوی ایشن نے پاکستان ایئرلائن کو خصوصی رعائت دیتے ہوئے اٹھارہ مارچ تک پاکستانیوں کولے جانے کی اجازت دیدی۔

 نجی ٹی وی کے مطابق سی اے اے نے پی آئی اے کو جدہ اور مدینہ میں پروازلانے کی اجازت دیدی۔سعودی حکومت کی رضامندی کے بعد اب پاکستان سے خالی جہاز جدہ اورمدینہ میں لینڈ کرسکیں گے جہاں سے وہ عمرہ زائرین اور مسافروں کو واپس لائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق اٹھارہ مارچ تک کی مہلت ایئر مارشل ارشد ملک کی خصوصی کاوشوں کی بدولت ممکن ہوئی ہے۔

یادرہے سعودی ایوی ایشن نے پاکستان سمیت تمام ممالک کے مسافروں کو سعودی عرب سے واپس جانے کیلیے 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا۔

دوسری جانب سعودی حکومت کی ہدایات کے تحت وہ افراد جو سعودی شہری ہیں یا اقامہ ویزہ رکھتے ہیںانہیں بھی 72گھنٹے دیے گئے تھے جس میں وہ سعودی عرب کا سفرکرسکتے ہیں اور یہ مہلت اتوار 15 مارچ 2020 کی سہ پہر3 بجے تک دی گئی۔