ویکیسن کو45 صحت مند افراد پر بھی آزمایا جائے گا۔فائل فوٹو
ویکیسن کو45 صحت مند افراد پر بھی آزمایا جائے گا۔فائل فوٹو

کرونا وائرس کی ویکسین کی پہلی بارآزمائش

کرونا وائرس کیلیے تیارکی گئی ویکسین کوآج پہلی بارانسان پرآزمایا جائے گا۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ کے شہرسیاٹل میں کرونا کے مریض کو ویکیسن دی جائے گی اور اس کی فنڈنگ قومی ادارہ برائے صحت نے کی ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے ویکیسن کو45 صحت مند افراد پر بھی آزمایا جائے گا اور شرکا پر ویکیسن کے منفی اثرات ہونے کا کوئی امکان کیوں کہ وہ کرونا سے متاثرنہیں۔

کرونا وائرس کے مریضوں میں مسلسل اضافے کے سبب دنیا بھر میں درجنوں تحقیقی گروپ ایک ویکسین بنانے کی دوڑ میں لگے ہوئے ہیں اورایک وقت میں مختلف اقسام کی ویکسینوں پرکام کیا جا رہا ہے۔

زیادہ توجہ نئی ٹکنالوجی سے تیارکردہ شاٹس پر دی جا رہی ہے کیوں کہ روایتی ٹیکوں کی نسبت نہ صرف ان کو تیزی سے تیارکیا جاسکتا ہے بلکہ زیادہ مؤثر بھی ہیں۔

مزیدبرآں پنسلوانیا کی یونیورسٹی کی میں دوا ساز کمپنی انویو بھی آئندہ ماہ اپنی ویکسین کا تجربہ کرے گی جس کے بعد اس کو چین اور جنوبی کوریا میں آزمایا جائے گا۔

امریکی صحت عامہ کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ کسی بھی ممکنہ ویکسین کی مکمل تصدیق میں ایک سال سے 18 ماہ کا وقت لگے گا۔