واقعہ گھریلو ناچاقی کے نتیجے میں پیش آیا، خاتون کو زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا
واقعہ گھریلو ناچاقی کے نتیجے میں پیش آیا، خاتون کو زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا

آوارہ گھومتے نوجوانوں کو پولیس نے کورونا مریض کیساتھ لٹا دیا

پاکستان اوربھارت میں پولیس بے وجہ گھروں سے باہر نکلنے والے افراد کی چھترول بھی کرتی ہے لیکن اب بھارتی پولیس نے ایک نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے۔

ریاست تامل ناڈو کی پولیس کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ پولیس 2 موٹر سائیکلوں پر آوارہ گھومنے والے 5 نوجوانوں کو روکتی ہے۔ قریب ہی ایک ایمبولینس کھڑی ہوتی ہے جس میں کورونا وائرس کا جعلی مریض لٹایا گیا ہوتا ہے۔

پولیس نے نوجوانوں کو بریفنگ دینے کے بعد انہیں ایمبولینس میں ڈالنا شروع کردیا۔ جب آوارہ گرد نوجوانوں کو کورونا کے مریض سے ملانے کیلیے ایمبولینس میں ڈالا جارہا تھا تو اس وقت ان کی جو حالت ہوئی وہ ناقابل بیان ہے۔