مسلح افواج اور ادارے کسی بھی تنازع اور شک و شبہ سے بالاتر ہونی چاہئیں۔فائل فوٹو
مسلح افواج اور ادارے کسی بھی تنازع اور شک و شبہ سے بالاتر ہونی چاہئیں۔فائل فوٹو

یوم تکبیر نواز شریف کی وفا کی داستان ہے۔مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ کوئی مشکل اور کوئی قربانی نہ کبھی پہلے نواز شریف کی خدمت کی راہ میں رکاوٹ بنی اور نہ انشاءاللہ آئندہ بنے گی۔

پاکستان کی جانب سے ایٹمی دھماکوں کے 22 برس مکمل ہونے پر اپنی ٹوئٹ میں مریم نوازنے کہا کہ یوم تکبیر ہر سال نواز شریف کی اپنی مٹی سے وفا کی داستان سناتا ہے۔ وہ داستان جو وفاؤں سے شروع ہو کر جعلی سزاؤں پر ختم ہوتی ہے۔ مگر سلام ہے نواز شریف پر کہ کوئی مشکل اور کوئی قربانی نہ کبھی پہلے نواز شریف کی خدمت کی راہ میں رکاوٹ بنی اور نہ انشاءاللہ آئندہ بنے گی۔

اپنی ایک اور ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ پوچھو اس دھرتی کی مٹی کے اِک اِک ذرے سے، اس کے دریاؤں میں بہتے پانیوں کی ایک ایک بوند سے کہ کون ہے جس نے اس چمن کو سنوارا ہے، اس کی سرحدوں کواورآسمانوں کو ناقابلِ تسخیر بنایا ہے۔ وہ کون ہے جو سب قربان کرکے بھی عہد ِوفا نبھارہا ہے اور نبھاتا رہے گا۔