جانباز خان کی طبیعت نہ سنبھل سکی اور وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔فائل فوٹو
جانباز خان کی طبیعت نہ سنبھل سکی اور وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔فائل فوٹو

گلگت۔صوبائی وزیرجان بازخان کرونا سے انتقال کرگئے

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیر زراعت گلگت بلتستان حاجی جانباز خان کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔

ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق جانباز خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور وہ طبیعت خراب ہونے پرسٹی ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ جانباز خان کی طبیعت نہ سنبھل سکی اور وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اوراب تک قومی و صوبائی اسمبلیوں کے کئی ارکان اور وزرا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جبکہ کچھ وائرس سے انتقال بھی کرگئے۔