آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز میں تھا۔ پہلے سے مشاورت ہوگئی تھی۔فائل فوٹو
آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز میں تھا۔ پہلے سے مشاورت ہوگئی تھی۔فائل فوٹو

کیااب عارف علوی کے خلاف کارروائی ہو گی؟

معروف اینکر پرسن سلیم صافی نے کہا ہے کہ ایک معزز جج اوران کے خاندان کو طویل عذاب سے گزارا۔ عدالت عظمیٰ کے دس ججزکے سینکڑوں گھنٹے قیمتی وقت اس کی نذر کیا۔اب کیا عارف علوی کے خلاف کارروائی نہیں ہونی چاہیے؟۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ کہا تھا نا کہ یہ فروغ نسیم ، عمران خان کو بھی وہاں تک پہنچاکے چھوڑے گا جہاں انہوں نے جنرل مشرف اور الطاف حسین کو پہنچایا۔ اب بابراعوان کو میدان میں اتارا ہے تو وہ زیادہ سے زیادہ عمران خان کو اس انجام سے دوچار کرسکتے ہیں، جس سے انہوں نے یوسف رضاگیلانی کو دوچار کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ آپ پاکستان نے ثاقب نثار اور سعید کھوسہ کے دور میں کھونے والا وقار بحال کردیا۔ امید ہے کہ اس دور کے گناہوں کے کفارے کے طور پر ارشد ملک، چیئرمین نیب اسکینڈل، نیب کی بلیک میلنگ اور پارٹی فنڈنگ کیس سے متعلق الیکشن کمیشن کے رویے کا بھی نوٹس لیا جائے گا۔