اموات کی مجموعی تعداد26 ہزار35 ہوگئی۔فائل فوٹو
اموات کی مجموعی تعداد26 ہزار35 ہوگئی۔فائل فوٹو

سندھ میں کوروناسے اموات ایک ہزار سے تجاوز

سندھ میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد ایک ہزار سے تجاوزکرگئی ۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 49 اموات ہوئیں۔ سندھ میں کورونا سے اموات کی تعداد ایک ہزار 13 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ  کے مطابق صوبے میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 65 ہزار سے تجاوزکرگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹے میں سندھ میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 2 ہزار894 کیسز رپورٹ۔ سندھ میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 65163 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ  کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں کورونا وائرس کے کیسزکی تعداد50ہزار سے تجاوزکرگئی ہے۔ کراچی میں کورونا وائرس کے 1626 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کراچی میں کورونا وائرس کے کیسزکی تعداد51 ہزار 580 یوگئی ہے۔