حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز افسران موقع پر پہنچ گئے،فائل فوٹو
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز افسران موقع پر پہنچ گئے،فائل فوٹو

سندھ رینجرز کی موبائل حادثے کا شکار۔ایک افسر جاں بحق۔5 جوان زخمی

سپرہائی وے ڈی ایچ اے سٹی کے قریب سندھ رینجرز کی موبائل  حادثے کا شکار ہونے کے نتیجے میں  حوالدار جاں بحق اور انسپکٹر سمیت 5 جوان شدید زخمی ہو گئے۔

روزنامہ امت کے مطابق کراچی  گڈاپ سٹی تھانے کے علاقے سپر ہائی وے ڈی ایچ اے سٹی کے قریب سندھ رینجرزکی موبائل حادثے کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں موبائل میں سوار حوالدار سہیل اکرم موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ انسپکٹرعبدالرزاق، لانس نائیک گل خان , سپاہی حمزہ، سپاہی مرتضی اور ڈرائیور مشتاق شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

گڈاپ سٹی پولیس کے مطابق جس رینجرزکی موبائل کو حادثہ پیش آیا وہ رینجرزکے 35 ونگ کی تھی اور ٹائر پھٹنے کے باعث  موبائل الٹ گئی، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز افسران موقع پر پہنچ گئے، حادثے میں شہید ہونے والے حوالدار کی لاش اور زخمیوں کو فوری  طور پراسپتال منتقل کردیا گیا۔