پی ٹی آئی نے فنڈ دینے والے 40 ہزار افراد کا ڈیٹا دیا، کیا ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک ہزار افراد کا بھی ڈیٹا دے سکتے ہیں؟ مراد سعید
پی ٹی آئی نے فنڈ دینے والے 40 ہزار افراد کا ڈیٹا دیا، کیا ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک ہزار افراد کا بھی ڈیٹا دے سکتے ہیں؟ مراد سعید

بلاول بھٹو زرداری بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے۔مراد سعید

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بوکھلاہٹ کا شکار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم پر الزامات لگا کر اپنا قد بڑھانا چاہتے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج فرزند زرداری کرپشن پر بات کر رہا تھا۔ ان کا سارا خاندان کمیشن اور بھتہ خوری سے پہچانا جاتا ہے۔ ایک پرچی پر لیڈر بننے والے بلاول بھٹو نہ تو پارٹی کے ورکر رہے اور نہ ہی ان کی کوئی جدوجہد ہے۔ جب اسمبلی میں مجھے مائیک ملتا ہے تو وہ نو دو گیارہ ہو جاتے ہیں۔ اسمبلی کے دروازے بند کر دیے چاہیں تاکہ ان کو فرارکا موقع نہ ملے۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ امپائر بھی بلاول بھٹو کی مرضی کے ہونگے، وہ بتائیں کون سے فورم پر ڈبیٹ کرنی ہے۔ پرچی پر رٹہ لگانے والے اور سیاسی ورکر کا قوم کو پتا چل جائے گا۔ میں ان کے چیلنج کو قبول کرتا ہوں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ 54 سال بعد سیکیورٹی کونسل میں دو دفعہ کشمیر مسئلے پر بحث ہوئی۔ پاکستان کی فارن پالیسی بہتر ہونے سے بلاول کو دکھ پہنچا۔ آپ چھپ نہیں سکتے، ہم نے آپ کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے۔