عیدالاضحیٰ کےبعدپنجاب میں کوروناٹیسٹس کےنتائج حوصلہ افزا ہیں،فائل فوٹو
عیدالاضحیٰ کےبعدپنجاب میں کوروناٹیسٹس کےنتائج حوصلہ افزا ہیں،فائل فوٹو

پنجاب حکومت نے صوبے میں لاک ڈاؤن میں 15 روز کی توسیع کر دی

حکومت پنجاب نے صوبے میں لاک ڈاؤن میں پندرہ روز کی توسیع کرتے ہوئے اس کی مدت 30جولائی تک بڑھا دی۔

30 جولائی2020 تک تعلیمی ادارے، ہوٹلز اور شادی ہالز بند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عوامی اجتماعات پر بھی پابندی برقرار رہے گی۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرکیپٹن (ر)محمد عثمان کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق30 جولائی تک تعلیمی ادارے، شادی ہال، ریسٹورنٹ اور سینما ہال بدستور بند رہیں گے۔

سماجی و مذہبی اجتماعات، کھیل کی سرگرمیوں کے لیے اکٹھ کی اجازت نہیں ہو گی۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق فی الفور ہو گا جو 30جولائی تک نافذ العمل رہے گا۔ سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں کی تواریخ متعلقہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہوں گی۔ کھانے پینے کی اشیا اور کریانہ اسٹور صبح 9 سے شام 7 تک، ہفتہ بھر کھلے رہیں گے جب کہ تمام چرچ صرف اتوار کو صبح 7 سے شام 5 بجے تک عبادت کے لیےکھلے رہیں گے۔

اس سے قبل 30 جون کو پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں 15 روز کی توسیع کرتے ہوئے 15 جولائی تک کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کیا تھا۔

خیال رہے کہ پنجاب میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 88 ہزار سے زائد ہوچکی ہے جبکہ 2 ہزار43 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔