شدت والی لہر گزر جائے تو کیس معمول کے مطابق لے آئیں۔فائل فوٹو
شدت والی لہر گزر جائے تو کیس معمول کے مطابق لے آئیں۔فائل فوٹو

شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 23 جولائی تک توسیع

لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ اورآمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 23 جولائی تک توسیع کردی۔ لیگی رہنما کی آمد سے پہلے پولیس اہلکاروں اورلیگی کارکنوں میں دھکم پیل ہوئی۔

لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نیب نے بد نیتی کی بنیاد پر آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنایا ہے، موجودہ حکومت کے سیاسی اثرورسوخ کی وجہ سے نیب نے انکوائری شروع کی، انکوائری میں نیب کی جانب سے لگائے گئے الزامات عمومی نوعیت کے ہیں، 2018ء میں اسی کیس میں گرفتارکیا گیا،اس دوران بھی نیب کیساتھ بھرپورتعاون کیا تھا،2018ء میں گرفتاری کے دوران نیب نے اختیارات کے ناجائز استعمال کا ایک بھی ثبوت سامنے نہیں رکھا۔

درخواست میں کہا گیا کہ نیب ایسے کیس میں اپنے اختیار کا استعمال نہیں کر سکتا جس میں کوئی ثبوت موجود نہ ہو، تواتر سے تمام اثاثے ڈکلیئر کرتا آ رہا ہوں، منی لانڈرنگ کے الزامات بھی بالکل بے بنیاد ہیں، نیب انکوائری کے دوران اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے اختیارات استعمال نہیں کرسکتا۔عدالت سے استدعا ہے نیب کے پاس زیرالتوا انکوائری میں گرفتار کئے جانے کا خدشہ ہے،عبوری ضمانت منظورکی جائے۔