مقامی قوانین کے مطابق اکاﺅنٹس کو چلایا جائے گا ۔فائل فوٹو
مقامی قوانین کے مطابق اکاﺅنٹس کو چلایا جائے گا ۔فائل فوٹو

ٹک ٹاک کوآخری وارننگ۔پاکستان نےبیگوایپ بند کردی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)  نے لائیو اسٹریمنگ ایپلی کیشن بیگوکو فوری بند کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ٹک ٹاک کو بھی آخری وارننگ جاری کردی گئی۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ مختلف طبقات کی جانب سے ٹک ٹاک پرغیراخلاقی ویڈیوزکی شکایات مل رہی تھیں جس پر وارننگ دی گئی تھی مگر ٹک ٹاک کی جانب سے تحریری جو اب تسلی بخش نہیں لہٰذا اسے حمتی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

پی ٹی اے نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹک ٹاک سوشل میڈیا نیٹ ورک سے تمام غیراخلاقی ویڈیوز ہٹائی جائیں اور ٹک ٹاک پر آئندہ ایسی ویڈیوز اپ لوڈ نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی جائے۔

اس کے علاوہ پی ٹی اے نے فحش اورغیراخلاقی مواد پرلائیو اسٹریمنگ ایپلی کیشن بیگو کو فوری طور پاکستان میں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔