اجلاس میں سندھ بھر کے ترقیاتی منصوبوں، کراچی کی صورتحال پر بات چیت
اجلاس میں سندھ بھر کے ترقیاتی منصوبوں، کراچی کی صورتحال پر بات چیت

کراچی کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس،کاموں کی رفتاربڑھانے پرزور

کراچی سے متعلق وفاقی و سندھ حکومت کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاق کے کاموں کی رفتار کو تیز کرنے پر زور دیا گیا۔
وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ میں وفاقی اور صوبائی وزراء پر مشتمل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء اسد عمر، علی زیدی اور امین الحق جبکہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ، وزیر تعلیم سعید غنی اور وزیر بلدیات ناصر شاہ شریک ہوئے۔
اجلاس میں کراچی سمیت سندھ بھر ترقیاتی منصوبوں، کراچی میں بارشوں سے پیدا صورتحال، مستقبل میں نالوں کی صفائی کے علاوہ دیگر امور پر بات کی گئی۔
صوبائی وزراء نے زور دیا کہ سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی وفاق کی جانب سے جاری کاموں کی رفتار کو تیز کیا جائے۔