امریکی صدارتی انتخاب کل ہوگا جس کی تیاریا ں مکمل ہیں ۔فائل فوٹو
امریکی صدارتی انتخاب کل ہوگا جس کی تیاریا ں مکمل ہیں ۔فائل فوٹو

امریکا نے پلازمہ تھراپی سے کرونا علاج کی منظوری دیدی

امریکی محکمہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے کورونا وائرس کووڈ- 19 سے شدید بیمار مریضوں کے علاج کے لیے ہنگامی حالات میں پلازمہ تھراپی کی منظوری دیدی۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پیرکو وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوے کہا کہ میں طویل عرصہ سے پلازمہ تھرایی کی منظوری دلانے کے لیے کام کر رہا تھا۔ چینی وائرس کے خلاف ہماری لڑائی کے حوالے سے یہ اعلان کرتے ہوئے مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے۔ اس سے بہت ساری زندگیاں بچ جائیں گی۔

امریکی صدر نے کہا کہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ پلازمہ تھریپی سے کورونا مریضوں کی اموات کی شرح 35 فیصد تک کم ہوسکتی ہے۔

ڈونالڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے امریکی عوام سے بڑھ چڑھ کر پلازمہ عطیہ کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

ایف ڈی اے نے کہا کہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ اگر کورونا وائرس سے متاثر مریض کو اسپتال میں داخل ہونے کے تین دن کے اندر پلازمہ تھراپی دی جاتی ہے تو اس سے مریض کی بہتری کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ ایف ڈی اے نے کہا کہ اس نے حالیہ مہینوں میں جمع اعداد و شمارکے جائزہ کی بنیاد پر ہی پلازمہ تھریپی کی منظوری دی ہے۔ اب تک امریکہ میں 70 ہزار سے زائد کورونا مریضوں پر پلازمہ تھریپی کا تجربہ کیا جا چکا ہے۔

قابل غور ہے کہ اس وبا نے امریکہ میں سنگین شکل اختیار کرلی ہے اور اب تک کورونا وائرس نے 57 لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کیا ہے۔