چینی کمپنی نے رواں ماہ بیجنگ ٹریڈ فیئر میں ویکسین کی رونمائی بھی کی تھی
چینی کمپنی نے رواں ماہ بیجنگ ٹریڈ فیئر میں ویکسین کی رونمائی بھی کی تھی

بھارت کورونا وائرس سے متاثرہ دوسرا ملک بن گیا

بھارت کورونا وائرس سے متاثرہ دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔ اب تک امریکا کے بعد دوسرا سب سے بڑا ملک برازیل تھا ۔

امریکا کی جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد وشمار کے مطابق اس وقت بھارت میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 42 لاکھ پانچ ہزارکے قریب ہے جبکہ وہاں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 71 ہزار چھ سو سے بڑھ چکی ہے۔

سب سے زیادہ متاثرہ ملک بدستور امریکا ہے جہاں اس مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 62 لاکھ پانچ ہزار جبکہ ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 89 ہزار کے قریب ہے۔

دنیا میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرین کی کل تعداد 27.1 ملین سے تجاوزکرچکی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد آٹھ لاکھ 83 ہزار سے زائد ہے۔