قیمت میں اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 200 روپے ہوگئی
قیمت میں اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 200 روپے ہوگئی

فی تولہ سونا1500 روپے سستا

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 11ڈالر کی کمی سے 1916 ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں آج بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1500 روپے اور 1286 روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے سونے کی قیمت گھٹ کر 113500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 97308 روپے ہوگئی۔
بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں آج بھی فی تولہ سونے کی قیمت 5000 روپے کم رہی ہے تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 1360 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 1166روپے پر مستحکم رہی۔