اختلافات کی وجہ سے یونس خان نے لاہور کے بائیو سیکیور ببل میں بھی رپورٹ نہیں کی ۔فائل فوٹو
اختلافات کی وجہ سے یونس خان نے لاہور کے بائیو سیکیور ببل میں بھی رپورٹ نہیں کی ۔فائل فوٹو

یونس خان قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقررکر دیا۔

یونس خان نے پہلی مرتبہ دورہ انگلینڈ میں بیٹنگ کوچ کی حثیت سے ذمے داریاں نبھائی تھیں اوراس وقت ان کا معاہدہ صرف دورہ انگلینڈ کے لیے تھا لیکن اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر کو طویل مدت کے لیے ذمہ داریاں سونپنے کا اعلان کیا ہے۔

‏ یونس خان کی تقرری کم ازکم آ ئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022 تک کی گئی ہے اور یونس خان کی پہلی اسائنمنٹ دورہ نیوزی لینڈ ہے۔

‏پی سی بی نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ یونس خان جب پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ نہیں ہوں گے تو وہ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹرکراچی میں بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے کام کریں گے۔

چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ یونس خان اب کم از کم دو برسں کے لیے بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے کام کریں گے، مختصر دورہ انگلینڈ میں یونس خان کے حوالے سے فیڈ بیک شاندار ملا تھا۔