پی ایس ایل 6 کا فائنل 20 جون کو کھیلا جائے گا۔فائل فوٹو
پی ایس ایل 6 کا فائنل 20 جون کو کھیلا جائے گا۔فائل فوٹو

پریکٹس میچ۔ کراچی کنگزاپنے ہوم گرائونڈ پرہار گئی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے پلے آف مرحلے سے پہلے کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان پریکٹس میچ کھیلا گیا جس میں پشاور زلمی نے 6 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فائیو کے پلے آف مرحلے کیلیے کھیلے جانے والے دوسرے پریکٹس میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو6 وکٹوں سے سے شکست دیدی۔ کراچی کنگزکی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کے شیڈوک والٹن نے 24 گیندوں پر 27 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ پشاور زلمی کے راحت علی نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جواب میں پشاور زلمی نے 17 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر کے جیت اپنے نام کرلی۔