نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی
نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی

پی ایس ایل، ملتان سلطانز کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 142 رنز کا ہدف

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 5 کے پلے آف مرحلے کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 142 رنز کا ہدف دے دیا۔
نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
ملتان سلطانز کی جانب سے ایڈم لیتھ اورذیشان اشرف نے بیٹنگ کا آغاز کیا تاہم لیتھ صرف 9 رنز بناکر چلتے بنے۔
سلطانز کی جانب سے روی بوپارا 41 رنز بنا کر نمایاں رہے، کراچی کی جانب سے وقاص مقصود اور ارشد اقبال نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
پی ایس ایل فائیو کے دوبارہ آغاز پر کراچی کنگز کے آنجہانی ہیڈ کوچ ڈین جونز کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
کھلاڑیوں نے گراؤنڈ میں ڈی کی شکل بنا کر ڈین جونز کو خراج عقیدت پیش کیا اور دونوں ٹیموں کی جانب سے ڈین جونز کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی گئی۔
کراچی کنگز کے کھلاڑی ڈین جونز کی یاد میں سیاہ پٹیاں باندھ کر میچ کھیل رہے ہیں۔ کراچی کنگز کے سابق کوچ ڈین جونزکا کچھ عرصہ قبل انتقال ہوا تھا۔