کراچی کنگزنے سپر اوور میں ملتان سلطانزکو شکست دے کرفائنل میں جگہ بنالی۔فائل فوٹو
کراچی کنگزنے سپر اوور میں ملتان سلطانزکو شکست دے کرفائنل میں جگہ بنالی۔فائل فوٹو

پی ایس ایل 5۔کراچی فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 5 کے پہلے کوالیفائر میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگزنے سپر اوور میں ملتان سلطانزکو شکست دے کرفائنل میں جگہ بنالی۔

سپراوور میں کراچی کنگزنے ملتان سلطانز کو جیت کےلیے 14 رنزکاہدف دیا لیکن ملتان کی ٹیم صرف 9 رنز بناسکی اورکراچی میچ 4 رنز سے جیت گیا۔

آج کے کوالیفائرمیچ کی فاتح ٹیم نے فائنل میں رسائی حاصل کرلی جبکہ ہارنے والی ٹیم کو فائنل میں پہنچنے کا ایک اورموقع ملے گا۔

آج ہارنے والی ٹیم ایلیمینیٹر ون میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ کی فاتح ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔

قبل ازیں پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے پلے آف مرحلے کے پہلے کوالیفائر میچ میں  کراچی کنگزنے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

ملتان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 141 رنز بنائے اورکراچی کو جیت کیلیے 142 رنزکا ہدف ملا، جواب میں کراچی کنگز نے بھی 8 وکٹوں کے نقصان پر141 رنز بنائے جس کے بعد میچ کا فیصلہ سپر اوورمیں ہوا۔

کراچی کنگز کی جانب سے بابر اعظم 65 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے، سہیل تنویر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں ملتان سلطانز نے مقررہ اوورزمیں 7 وکٹ پر 141 رنزبنائے،  روی بوپارہ 40 رنزبناکرنمایاں رہے،ذیشان اشرف 21 اور خوشدل شاہ 17 رنزبناکرآؤٹ ہوئے۔

شاہدآفریدی 12 اور ایڈم لائیتھ 9 رنزبناکرآؤٹ ہوئے، رائلی روسوو اورمحمد الیاس نے5،5 جبکہ شان مسعودنے 3 رنزبنائے۔

سہیل تنویر جارحانہ 25 رنزبناکرناقابل شکست رہے۔کراچی کنگزکے وقاص مقصود اورارشداقبال نے دودوکھلاڑیوں کوآؤٹ کیا،  عماد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔