مغویہ کو ضابطہ کی کارروائی کے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔فائل فوٹو
مغویہ کو ضابطہ کی کارروائی کے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔فائل فوٹو

مغوی خاتون بازیاب۔ملزم گرفتار

ایس ایچ او تھانہ فرئیر چوہدری سعید اخترنے کارروائی کرکے خاتون کے اغوا میں ملوث ملزم بابر سناراولد ہمایوں کو گرفتارکرکے خاتون کو بازیاب کرلیا۔
مغویہ عذرا زوجہ منظوراحمد عمر35 سال کوگرفتار ملزم کی نشاندہی پر بلدیہ کے علاقہ سے بازیاب کرایا گیا۔
اغوا کا مقدمہ کو تھانہ فرئیر میں منظور احمد ولد رحیم بخش کی شکایت پر درج کیا گیا تھا، ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 337/2020 بجرم دفعہ 496۰A ت پ مورخہ 18۰11۰2020 کو درج کی گئی۔ مغویہ کو ضابطہ کی کارروائی کے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔