شہر میں اس وقت صورتحال معمول پر آگئی ہے۔فائل فوٹو
شہر میں اس وقت صورتحال معمول پر آگئی ہے۔فائل فوٹو

ٹریفک پولیس افسر کوروناسے متاثر ہوکرجاں بحق

کراچی میں ٹریفک پولیس میں تعینات سب انسپکٹرعالمی وبا کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق ایک اورافسرکورونا وائرس سے متاثر ہوکرجاں بحق ہوگیا، سب انسپکٹرخالد اقبال ڈی آئی جی ٹریفک آفس میں ٹریفک ہیلپ لائن میں تعینات تھے۔

پولیس حکام کے مطابق کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے سب انسپکٹر جناح اسپتال میں زیرعلاج تھے، سب انسپکٹرخالد اقبال نے سوگواران میں بیوی، 3 بیٹیاں اورایک بیٹا چھوڑا ہے۔

خیال رہے کہ سندھ بھر میں اب تک پولیس کے 22 افسران اوراہلکارعالمی وبا کورونا کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔