پولیس نے سرعام خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا، ان کی تلاشی بھی لی مگر کچھ بھی نہیں نکلا۔اہل خانہ۔فائل فوٹو
 پولیس نے سرعام خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا، ان کی تلاشی بھی لی مگر کچھ بھی نہیں نکلا۔اہل خانہ۔فائل فوٹو

سندھ پولیس کا خواتین کے ساتھ نازیبا سلوک۔ویڈیو دیکھیں

نوشهرو فیروز‎ میں پولیس نے خواتین کی حرمت کو پامال کرکے رکھ دیا،افسوس ناک واقعہ میں اہلکاروں نے بیچ بازار میں خواتین کے ساتھ نازیبا سلوک کیا اورعزت وعفت تارتارکردی۔

پولیس اہلکاروں نے مین بازار میں مبینہ چوری کے الزام میں عورتوں کوسرعام ذلیل و رسوا کیا، انہیں تھپڑ مارے اورگھسیٹ کر موبائل وین میں بٹھا کر تشدد بھی کیا۔

ایس ایچ او پڈعیدن کے مطابق عورتوں نے ایک مرد کا پرس چھینا تھا جس پران کے خلاف یہ کارروائی کی گئی۔ خواتین کے اہل خانہ نے کہا کہ پولیس نے سرعام خواتین کو تذلیل اور تشدد کا نشانہ بنایا، ان کی تلاشی بھی لی مگر کچھ بھی نہیں نکلا۔

اہل خانہ نے پولیس گردی کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری عورتیں بے گناہ تھیں ، واقعے کیخلاف ایس ایس پی نوشہرو فیروز کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔