صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت300 روپے بڑھ کر 112100روپے ہو گئی
صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت300 روپے بڑھ کر 112100روپے ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونا مہنگا

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونا مزید مہنگا ہو گیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 20ڈالر کے اضافے سے 1843 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300 روپے اور 258 روپے کا اضافہ ہوگیا جس سے فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 112100روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 96108روپے ہوگئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1390روپے پر مستحکم رہی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 1191روپے 70پیسے پر مستحکم رہی۔