سرکاری اسپتالوں میں لیور ٹرانسپلانٹ کے لیے منصوبہ بنارہے ہیں،ایم ڈی
سرکاری اسپتالوں میں لیور ٹرانسپلانٹ کے لیے منصوبہ بنارہے ہیں،ایم ڈی

بیت المال کا بجٹ 18ارب روپے کیے جانے کا امکان

اسلام آباد: آئندہ وفاقی بجٹ میں پاکستان بیت المال کا بجٹ 6 ارب سے بڑھا کر18ارب روپے کیے جانے کا امکان ہے۔
جہانزیب جمالدینی کی زیر صدارت سینیٹ کی کمیٹی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت کے اجلاس میں بتایاگیا کہ بیت المال نے جولائی2018ء سے جون 2020 ء تک 66168 مستحق افراد میں صحت تعلیم و دیگر امور کیلئے 5ارب65کروڑ40لاکھ سے زائد رقم تقسیم کی، وہ لیور ٹرانسپلانٹ کیلیے نجی ہسپتالوں کے ساتھ شراکت داری کرے گا۔
ایم ڈی عون عباس کا کہنا تھامحکمے کا موجودہ بجٹ ناکافی ہے،2018 ء سے اب تک 54 ہزار زندگیاں بچائیں۔