ملزم فرحان  نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا ہے  کہ پیسوں کی لالچ میں آکرمیں نے اپنی خالہ کو گلا دبا کر قتل کیا ہے
ملزم فرحان  نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا ہے  کہ پیسوں کی لالچ میں آکرمیں نے اپنی خالہ کو گلا دبا کر قتل کیا ہے

70ہزارروپےکی خاطربھانجےنےخالہ کاگلاگھونٹ ڈالا

داتا سینٹر بہار کالونی گلی نمبر 1 لیاری میں  رخسانہ بنت عثمان عمر 60 سالہ کے گھر میں چوری کے دوران گلہ دبا کر قتل کرنے کا واقع پرایس ایس پی سٹی نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے ڈی ایس پی کلاکوٹ کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی ٹیم نے ایس ایچ اوچاکیواڑہ اور انویسٹی گیشن اسٹاف کے ساتھ ملکرمقدمہ نمبر 71/2021 بجرم دفعہ 454/457/380/302 کی تفتیش شروع کی .

سٹی ڈسٹرکٹ پولیس نے 6دن میں واردات میں ملوث ملزم محمد فرحان ولد اصغر علی جو کہ مقتولہ کا سگا بھانجا بھی ہے ملزم کوگرفتارکرلیا اور مقتولہ رخسانہ کے گھر سےچوری کئے گئے 70 ہزار روپے  بھی برآمد کرلئے۔

اس حوالے سےترجمان سٹی ڈسٹرکٹ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم فرحان  نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا ہے  کہ پیسوں کی لالچ میں آکرمیں اپنی خالہ کے گھر میں داخل ہوا اور الماری کا تالہ توڑ رہا تھا کہ میری خالہ رخسانہ نے شور کرنا شروع کردیا جس پر میں نے اپنی خالہ کا گلہ دبا کر قتل کر دیا اور پیسے لیکر فرار ہوگیا.

ملزم فرحان کی نشاندہی پر مقتولہ کے گھر سے الماری توڑنے کے آلات جس میں 1لوہے کی چھینی ،1 ٹیسٹر اور چوری کردہ رقم 70ہزار روپے برآمد کر لئے گئے ہیں.ملزم کے خلاف مزید قانونی کاروائی کی  جارہی ہے.