گرفتار ملزمان  اسلم خان ولد جمعہ خان اور اعجاز  کے قبضہ سٍے  32 بورکے 2ریوالور برآمد کئے گئے ہیں۔
گرفتار ملزمان  اسلم خان ولد جمعہ خان اور اعجاز  کے قبضہ سٍے  32 بورکے 2ریوالور برآمد کئے گئے ہیں۔

ایس ایچ اوٹیپوسلطان شرافت خان کی کاروائی ضلع ایسٹ پولیس کو مطلوب2اسٹریٹ کرمنل گرفتار

ایس ایچ او ٹیپو سلطان انسپکٹرشرافت خان کی کاروائی ضلع ایسٹ میں اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

ملزمان تھانہ ٹیپو سلطان کی حدود میں اسٹریٹ کرائم کی  متعدد وارداتوں میں ملوث تھے ملزمان نشے کے عادی ہیں اور نشہ پورا کرنے کے لیے وارداتیں کرتے تھے ملزمان میں اسلم خان ولد جمعہ خان اور اعجاز علی ولد عبدالمجید شامل ہیں ۔

گرفتار ملزمان  اسلم خان ولد جمعہ خان اور اعجاز  کے قبضہ سٍے  32 بورکے 2ریوالور برآمد کئے گئے ہیں۔گرفتار ملزم اسلم خان ولد جمعہ خان کے خلاف ناجائز اسلحہ کا مقدہ 52/21جرم دفعہ سندھ آرمز ایکٹ اور ملزم کے دوسرے ساتھی اعجاز علی ولد عبدالمجید کے خلاف ناجائز اسلحہ کا مقدمہ الزام نمبر 53/21جرم دفعہ سندھ آرمز ایکٹ تھانہ ٹٰیپو سلطان میں درج کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ٹیپو سلطان پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم اسلم خان ولد جمعہ خان اور اعجاز علی کا سابقہ ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے ۔گرفتار ملزمان تھانہ محمودآباد کی ایف آئی آر 152/2020 میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ملزمان سے مزید تفتیش کی  جارہی ہے۔