عدالے نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔فائل فوٹو
عدالے نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔فائل فوٹو

کراچی میں کورونا خطرناک صورت اختیار کر گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں سیکریٹری صحت کاظم جتوئی نے بریفنگ میں بتایا کہ کراچی میں کورونا وائرس خطرناک حد تک پھیل چکا ہے ۔ کراچی میں اس وقت 26.32 فیصد کورونا کیسز ہیں ۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا ، سیکریٹری صحت کاظم جتوئی نے اجلاس میں بریفنگ دی کہ سندھ میں کورونا کا تناسب 12.7فیصد ہو چکا ہے ۔کاظم جتوئی نے کہا کہ 24جولائی کو کراچی میں کورونا کی شرح 20.71فیصد ،25جولائی کو 24.82 فیصد ، 26 جولائی کو 26.32فیصد ہوئی ۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ سخت پریشانی کی بات ہے کہ کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے ، حیدر آباد میں بھی کورونا کی شرح 10فیصد ہے ، کراچی شرقی میں 33، کراچی سینٹر میں 20فیصد ، کورنگی 21فیصد، کراچی غربی میں 19فیصد، ملیراورکراچی جنوبی میں 17,17فیصد ہے ۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ماہ جولائی میں 362مریض انتقال کر گئے ہیں ۔جن میں سے 232یعنی 64فیصد وینٹی لیٹرز پر تھے۔